ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو کورٹ سے ملی ضمانت

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو کورٹ سے ملی ضمانت

Sat, 01 Jun 2024 17:51:08    S.O. News Service

بنگلورو، یکم جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ان کے نائب ڈی کے شیوکمار کو بی جے پی کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت دے دی۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی نے کانگریس لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعلی بسواراج بومائی سمیت اپنی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف جھوٹے اشتہارات دے رہے ہیں۔

بتا دیں کہ سدارامیا اور شیوکمار آج ذاتی طور پر 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی۔ بی جے پی ایم ایل سی اور جنرل سکریٹری کیشو پرساد نے سدارامیا، شیوکمار اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اسی وقت کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے 'کرپشن ریٹ کارڈ' کے ساتھ اخبار میں ایک اشتہار شائع کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ الیکشن کمیشن نے اشتہار کو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ یہ اشتہارات اخبار میں شائع ہوئے۔ اس کے بعد کانگریس کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس سے اس نوٹس کا 7 مئی تک جواب بھی مانگا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات شروع ہوتے ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا۔

ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 2 کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مخالف پارٹی کی موجودہ اور ماضی کی پالیسیوں اور مسائل پر بات کی جا سکتی ہے تاہم ان مسائل پر کوئی بات نہیں کی جائے گی جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔


Share: